متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ دیسک) دبئی کے ایک مشہور شاپنگ سنٹر میں خفیہ کیمرے سے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والے شیطان صفت شخص کو ایک پاکستانی شہری نے گرفتار کروادیا۔ چھبیس سالہ پاکستانی نوجوان نے عدالت کو بتایا کہ وہ ”مال آف دبئی“ کی اوپری منزل پر تھا کہ اس نے ایک افریقی باشندے کو دیکھا جو ہاتھ میں پکڑے شاپنگ بیگ کو لے کر خواتین کے پیچھے پیچھے پھررہا تھا اور گاہے گاہے ان کی ٹانگوں کے درمیان لے جانے کی کوشش کرتا تھا۔ نوجوان نے افریقی کی مشکوک حرکات کو دیکھ کر سکیورٹی کو خبردار کردیا۔ سکیورٹی اہلکار کے قریب آنے پر مشکوک شخص نے جلدی سے شاپنگ بیگ کے نیچے لگاکیمرہ اتار کر جیب میں ڈال لیا تاہم اس سے کیمرہ برآمد کرلیا گیا۔ تحقیقات پر معلوم ہوا کہ یہ شخص ایک فرانسیسی شہری ہے اور اس کے کیمرے میں شاپنگ کرتی خواتین کی 23 قابل اعتراض تصاویر محفوظ تھیں۔ جب پولیس نے اس کے گھر کی تلاشی لی تو کمپیوٹر سے بھی 239 ایسی ہی تصاویر برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور عدالتی کارروائی 27 نومبر سے دوبارہ شروع کی جائے گی جبکہ پولیس نے پاکستانی شہری کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -