سعودی عامل عورت کا جن نکالتے ہوئے شیطان بن گیا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک شیطان صفت راقی (جادوٹونہ کرنے والا عامل) نے نوجوان لڑکی کا جن نکالنے کے بہانے اس کی عزت لوٹ لی، اخبار ”ارار“ کے مطابق لڑکی نفسیاتی مسائل کا شکار تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکہ باز عامل نے اسے بتایا کہ اس کے رحم پر جن کا قبضہ ہے، جسے چھڑوانے کیلئے وہ اپنے گھر پر عمل کرے گا۔ جب لڑکی کو اس کے پاس بھیجا گیا تو اس نے نفسیاتی مریضہ کی عصمت دری کردی۔ متاثرہ لڑکی کو عامل نے خطرناک دھمکیاں بھی دیں تاکہ وہ کسی سے اس واقعے کا ذکر نہ کرے لیکن اس نے ہمت کرکے پولیس کو شکایت کردی جس پر بدکردار عامل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سعودی عوام میں اس شرمناک واقعہ پر شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور شہریوں نے عامل کے ساتھ ساتھ لڑکی کے گھروالوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ جنہوں نے نفیساتی مسائل کا شکار مریضہ کو ایک شیطان کے حوالے کردیا۔