عیدالاضحی، اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی چھٹیاں منسوخ

عیدالاضحی، اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی چھٹیاں منسوخ
عیدالاضحی، اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی چھٹیاں منسوخ
کیپشن: Islamabad Police

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالاضحی کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی ملازمین کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسر عید کی تعطیلات پر خصوصی ڈیوٹی دیں گے جبکہ ریڈزون میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے مساجد اور امام بارگاہوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے اے اور بی کیٹگری والی مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -