حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے بھیجی جانےوالی سمری منظور کر لی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 31پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 95پیسے کی کمی کر دی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 94پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 103روپے 62پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 67پیسے کمی کے بعد نئی قیمت107 روپے 95پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -