طیب اردگان نے آئی فون 6کا پول کھول دیا

طیب اردگان نے آئی فون 6کا پول کھول دیا
طیب اردگان نے آئی فون 6کا پول کھول دیا

  

انقرہ (نیوز ڈیسک) عام صارفین کو نئی ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی دینے کیلئے ماہرین ہر نئی پراڈکٹ پر اپنے تبصرے اور تجزیے جاری کرتے ہیں۔ آج کل ماہرین نئے لانچ ہونے والے آئی فون پر تبصرے کررہے ہیں اور ان میں سے ایک مشہور ماہرانہ رائے ترک صدر رجب طیب اردگان کی بھی ہے جو کوئی آئی ٹی ماہر تو نہیں ہیں لیکن آئی فون پر ان کا تبصرہ خبروں کا موضوع بن چکا ہے۔ وزیراعظم حال ہی میں نیویارک گئے تھے جہاں انہوں نے آئی فون کے خریداروں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھیں۔ ترکی واپس آکر وہ ایک تقریب میں شریک تھے کہ آئی فون کا ذکر چل نکلا جس پر انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ نیا آئی فون 6 پہلے ماڈل آئی فون 5 جیسا ہی اور اصل میں اس جدید میں کوئی ایسی خاص بات نہیں کہ لوگ لمبی لمبی قطاریں لگا کر اسے خریدیں۔ شاید ایپل کمپنی کو یہ تبصرہ بالکل پسند نہ آئے لیکن لوگ اس سے بہت محظوظ ہورہے ہیں۔ ترک صدر جدید ٹیکنالوجی اور خصوصاً سوشل میڈیا سے خاصا بیر رکھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -