ایپل کے سابق سربراہ نے آئی فون کا سستا متبادل بتا دیا

ایپل کے سابق سربراہ نے آئی فون کا سستا متبادل بتا دیا
ایپل کے سابق سربراہ نے آئی فون کا سستا متبادل بتا دیا

  

د بئی سٹی (نیوز ڈیسک) حال ہی میں متعارف کئے گئے آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس شاندار ٹیکنالوجی کے حامل ہیں لیکن یہ بہت مہنگے بھی ہیں۔ اگر آپ کم قیمت میں اتنی اچھی ٹیکنالوجی خریدنا چاہتے ہیں تو کیا کریں؟ اس کا حل ایپل کمپنی کے سابق سربراہ نے بتادیا۔ جان سکلی کا کہنا ہے کہ ان کا تازہ ترین فون OBI ایپل کا بہترین متبادل ہے جبکہ اس کی قیمت بھی کم ہے۔ جان نے خبر رساں ادارے ”ایمریٹس ٹوئنٹی فورسیون“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فون ایسے نوجوانوں کیلئے بنایا گیا ہے جو ایپل جیسی ٹیکنالوجی پسند کرتے ہیں لیکن ان کے پاس رقم کم ہے۔ اس فون کی باڈی دھات کی ہے، پروسیسر اوکٹا کور ہے اور کیمرہ 13 میگا پکسل ہے۔ یہ نہ صرف دیکھنے میں بلکہ افادیت کے اعتبار سے بھی ایپل کے جدید فون جیسا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی قیمت 20 ہزار روپے سے کم ہوگئی جبکہ اسے مشرقِ وسطیٰ اور بھارت میں متعارف کروایا جاچکا ہے اور جلد ہی یہ دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -