بال لمبے اورگھنے کرنے کے آسان ترین گھریلو نسخے
لندن(نیوز ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ تین چیزیں جو آپ کے باورچی خانے میں موجود ہیں ،آپ انہیں استعمال کرکے اپنے بالوں کی افزائش میں اضافہ کر سکتے ہیں کیونکہ لمبے، مضبوط اور گھنے بال ہر کسی کی خواہش ہوتے ہیں۔ آپ ان اجزاءکا استعمال کرکے کم وقت میں زیادہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔آج کل بالوں کا عمدہ سٹائل نہایت ضروری ہے۔ایک اچھا ہئر سٹائل آپ کی شخصیت میں اضافے کا باعث ہوتا ہے اور اگر آپ بال گرنے سے پریشان ہیں تو حسب ذیل تین چیزوں سے استفادہ کریں۔
پیاز کا پانی
پیاز کا پانی بدبودار ہے مگر یہ محلول گھنے بالوں کی افزائش کے لئے انتہائی موثر ہے جس سے بال جھڑنا بند ہوتے ہیں اور بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔پیاز میں بہت سا سلفر ہوتا ہے جو کولیجن کی پیداوار میں براہ راست اضافے کا باعث ہوتا ہے بہترین نتائج کے لئے سرخ پیاز استعمال کریں۔دو سے تین پیاز چھیل کر رس نکال لیں اور سر پر اس کا مساج کریں اور ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں بعد ازاں بالوں کو دھولیں۔
آلو کا رس
آلو کا رس بال گھنے کرنے کا ایک اور بہترین ذریعہ ہے۔آلو وٹامن اے بی اور سی کے حامل ہوتے ہیں جب ان وٹامنز کی کمی ہوتی ہے تو بال خشک اور بے جان ہو جاتے ہیں۔آلؤں کا پانی لگانا اس سلسلے میں خاصا مفید ہوتا ہے۔تین سے چار آلو لے کر کوٹ لیں اور ان کا لیپ خشکی والی جگہوں پر لگائیں پندرہ منٹ بعد بال دھو لیں۔
انڈے
بالوں کی غیر معمولی لمبائی اور گھنے ہونے میں انڈا کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اور ایک یا دو انڈے پھینٹ کر بالوں میں لگائیں۔آدھ گھنٹہ بعد بال دھو لیں۔