لڑکیاں موٹے لوگوں سے کیسا سلوک کرتی ہیں،دلچسپ سروے

لڑکیاں موٹے لوگوں سے کیسا سلوک کرتی ہیں،دلچسپ سروے
لڑکیاں موٹے لوگوں سے کیسا سلوک کرتی ہیں،دلچسپ سروے

  

نیو یارک (نیوز ڈیسک)آپ کا کوئی دوست اچانک آپ سے ملے اور اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں اور وہ بے ساختہ پکار اٹھے کہ آپ کس قدر موٹاپے کا شکار ہوگئی ہیں تو اس پر آپ کا یا کسی بھی خاتون کا ردعمل کیا ہوگا۔ اس پر کی گئی تحقیق کیلئے کمپیوٹر کے خصوصی سافٹ ویئر کا استعمال کیا گیا۔ تحقیق میں حصہ لینے والی سارہ نامی خاتون نے مختصر کپڑوں میں ایک تصویر پروفائل پر چسپاں کی اور تحقیق کاروں کی ہدایت پر اس نے پانچ مرتبہ مختلف افراد کے ساتھ وقت گزارا جسے عام لفظوں میں ڈیٹ پر جانا کہا جاتا ہے۔ پہلی ڈیٹ سے قبل میک اپ اور عمل جراحت کی مدد سے اپنے آپ کو ایک فربہ عورت میں تبدیل کیا۔ اس کے علاوہ وہ جہاں اپنے نیٹ فرینڈز کو ملتی وہاں خفیہ کیمرے بھی نصب تھے۔ ان پانچ مواقعوں پر ہونے والی گفتگو اور دئیے گئے تاثرات کی روشنی میں کئی اہم حقیقتیں سامنے آئیں۔ اکثریت نے یہ رائے دی کہ سارہ آپ اپنی تصویر کی نسبت تھوڑی اور طرح کی ہیں۔ آپ تھوڑی صحت مند ہیں، تصویر میں آپ کی لک قدرے اور طرح کی ہے۔ ایک نے تو یہ بھی پوچھ لیا کہ کمپیوٹر پر دی جانے والی تصویر کب بنوائی تھی۔ ان تمام افراد میں صرف ایک صاحب ایسے تھے جنہوں نے سارہ کو ان کی ا صلی شناخت کے حوالے سے پہچان لیا اور جب اس حضرت کو یہ بتایا گیا کہ یہ سارا عمل ایک سماجی مسئلے کے حل کی تلاش کے سلسلے میں کیا جارہا ہے تو وہ بہت حیران ہوا۔ یہ تجربہ مردوں کو رکھ کر کیا گیا تواس کا نتیجہ مختلف تھا۔یہ بات بھی سامنے آئی کی خواتین مردوں کی نسبت زیادہ نرم دل اور رحم دل ہوتی ہیں جبکہ مردوں میں یہ رجحان مختلف تھا۔

اسی طرح سے اس ساری بحث کا حاصل یہ نکلا کہ مردوں کی اکثریت آن لائن ملنے والی خواتین دوستوں کو جھوٹ، فریب اور سیریل کلر سمجھتے ہیں گویا انہیں اپنی صلاحیتوں پر اعتبار ہی نہیں کہ وہ کسی سے بھی ملے بغیر اس کی شخصیت کے پرتو پرکھ سکیں جبکہ خواتین اس صورتحال میں مردوں سے اچھا سلوک کرتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -