آئی فون استعمال کرنے والوں کے لئے عجیب و غریب لباس بھی آگیا
تل ابیب(نیوزڈیسک)معروف فیشن ڈیزائینر ایلی ناہری نے ”آئی فون ڈریس“ متعارف کروادیا ہے اور اس طرح ایپل کی جدید ترین مصنوعات کی تشہیری مہم کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار بھی ادا کیا۔ کالے رنگ کی خصوصی جالی کو ”ٹیکنو فیبرک“ کا نام دے کر اس پر 50 سے زائد آئی فون کا جڑاﺅ کیا ہے۔ اس لباس کے حوالے سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ لباس پہننے کے قابل ہے اور فیشن کی دلدادہ خواتین اسے اپنی وارڈ روب کا حصہ بنائیں گی لیکن یہ ضروری ہے کہ اس کی نمائش سے سب سے پہلی نظر اس پر چسپاں آئی فون پر پڑتی ہے۔ اس لباس کی نمائش 2015ءکی بہار کولیکشن میں پیش کیا گیا۔ ایلی اس لباس کو پہن کر ریمپ پر چلنے والی ماڈل کی آمد سے قبل یہ اعلان کیا گیا کہ ”آئیے غور کریں اس لباس پر آپ کی نظر ٹکتی ہے یا اس پر لگے ہوئے آئی فون پر جمتی ہے“ یہ آپ کا حسن ذوق اور جمالیاتی نظر ہے کہ آپ ان آئی فونزکو کس زاویے سے دیکھتے ہیں۔