امریکی فضائیہ نے داعش کی بجائے عام شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا

امریکی فضائیہ نے داعش کی بجائے عام شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا
امریکی فضائیہ نے داعش کی بجائے عام شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دمشق ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شام میں امریکہ اور اتحادیوں کے جنگی جہازوں نے عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ ( آئی ایس ) کے خلاف تازہ ترین کاروائی میں اناج ذخیرہ کرنے والے مخروطی گوداموں کو جنگجوو¿ں کا دفاعی ٹھکانہ سمجھ کر میزائل برسا دیے جس سے عام شہری لپیٹ میں آ گئے اور خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔انسانی حقوق کی تنظیم ©" سیرین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس" کے مطابق یہ حملہ شمالی شام کے قصبہ مانبج میں کیا گیا جہاں اناج پیسنے والی چکیاں اور گندم ذخیرہ کرنے والے گودام واقع تھے۔حملے کے بعد گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی اور دو عام شہری لقمہ اجل بن گئے۔آئی ایس کے خلاف جاری کاروائی میں امریکہ اور اتحادی ممالک کے جنگی جہاز شمالی اور مشرقی شام کے دیہاتوں اور قصبوں کو نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ یہاں مبینہ طور پر آئی ایس کے ٹھکانے واقع ہیں۔آبزرویٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک کے فضائی حملوں میں کم از کم 19 معصوم شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کے گوداموں کے قریب آئی ایس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا اور عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔