خواتین شوہروں کی جاسوسی کس طریقےسے کرتی ہیں دلچسپ انکشافات
دبئی سٹی ( نیوز ڈیسک ) مشکوک خاوندوں پر بیویوں کا نظر رکھنا زمانہ قدیم سے چلی آنے والی روایت ہے لیکن دور جدید میں اس کام میں ٹیکنالوجی کا بھی بہت عمل دخل ہو گیا ہے۔یو اے ای کے فیملی ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مملکت میں خواتیں جدید ٹیکنالوجی کو خاوندوں کی جاسوسی کے لیے کثرت سے استعمال کر رہی ہیں۔زیادہ تر خواتین ایسے آلات خرید رہی ہیں جنہیں خاوند کی گاڑی میں چھپا کر لگایا جا سکتا ہے تاکہ وہ اگر گاڑی میں کسی دوسری خاتون کے ساتھ محو گفتگو ہو تو سب کچھ ریکارڈ ہو جائے۔چوبیس سالہ خاتون فاطمہ جہ کہ دو بیٹوں کی ماں ہے نے بتایا کہ اسے اپنے خاوند پر شک تھا جس کی تصدیق کے لیے اس نے کار میں ایک جاسوسی آلہ لگا دیا۔یہ آلہ محض اس وقت ریکارڈنگ شروع کرتا تھا جب بات کی جاتی تھی۔روزانہ رات کے وقت وہ آلہ اتار کر ریکارڈنگ سنتی جس سے انکشاف ہوا کہ خاوند پانچ مختلف خواتین کے ساتھ چکر چلا رہا ہے۔فاطمہ نے اس بنیاد پر طلاق لے لی۔البتہ سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی جاسوسی سے پرہیز کرنا ہی بہتر ہے کیونکہ اس سے تلخی میں اضافہ ہوتا ہے اور بالآخر بات گھر ٹوٹنے تک پہنچ جاتی ہے۔