ہیکرز نے کینیڈا کی اہم سرکاری دستاویز افشا کردی،حکومت نے تصدیق کردی
اوٹاوا(آئی اےن پی ) کینیڈین حکومت کے خلاف اپنے غصے کے اظہار کے طور پر اینانیمس نامی ہیکر تنظیم نے اعلی سطح کی ایک اور اہم سرکاری دستاویز افشا کر دی۔عالمی مےڈےاکے مطابق یہ دستاویز برطانیہ میں کینیڈا کے کلیدی سفارتی مراکز کے قیام کے حوالے سے ہے۔
نیشنل پوسٹ نامی کینیڈین اخبار نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ یہ دستاویز بالکل اصلی ہے۔ یہ کینیڈا کی دوسری سرکاری دستاویز ہے جو ہیکرز کی کسی تنظیم نے لیک کی ہے جس سے کینیڈا کے محفوظ انفراسٹرکچر پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ مزید اہم رازوں کو بھی خطرہ درپیش ہے۔ دریں اثنا اینانیمس نے کہا ہے کہ اس کے پا س اس قسم کی مزید دستاویزات بھی موجود ہیں جنہیں وہ آہستہ آہستہ منظر عام پر لائیں گے۔ حکومت نے دستاویزات کے چوری ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم کہا ہے کہ یہ کوئی ایسی نظام نہیں جس سے کینیڈا کو کوئی بڑا خطرہ درپیش ہو۔
