کسٹم ہاؤسز اور ان لینڈ ریونیو دفاتر آج رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے
اسلام آباد(اے پی پی) برآمد و درآمد کنندگان اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے کسٹم ہاؤسز اور ان لینڈ ریونیو دفاتر(آج ) بدھ کی رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے باقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیاگیا ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس ، کسٹمز ، ان لینڈ ریونیو کے ذرائع نے بتایاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر میں دفاتر رات 8بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے تاکہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اپنے امور کی انجام دہی میں کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔ انہوں نے بتایاکہ ایف بی آرکی ہدایت پر تمام ریجنل ٹیکس اور فیلڈ دفاتر کھلے رکھے جائیں گے اور ٹیکس دہندگان کو ضروری سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی تاکہ حکومت کے ریونیو کے اہداف حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔
