پہلا ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ 17سے کھیلا جائیگا
کوچی (آئی این پی)پہلا ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ آئندہ برس سترہ سے چوبیس جنوری تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیموں کودعوت دی گئی ہے جب کہ بھارتی ٹیم میزبان کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ بھارت کے شہر کوچی میں ہوگا۔
