ڈیجیٹل انڈیا کی تشہیر کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی دوغلا پن ہے:ظفربٹ

ڈیجیٹل انڈیا کی تشہیر کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی دوغلا پن ہے:ظفربٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(کے پی آئی )جموں وکشمیر سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبربٹ نے عید الاضحی کے مقدس موقعے پر انٹرنیٹ ، مواصلاتی نظام پر لگائی گئی پاپندی، حریت قائدین و نوجوانوں کی عمل میں لائی گئی گرفتاری اور سید علی گیلانی کومسلسل گھر میں نظر بندی کو سرکار کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہیں۔ ظفر بٹ جس کو چھ دنون کی مسلسل نظر بندی سے رہا کیا گیا ،نے کہا کہ اس وقت جہاں پوری دنیا انٹرنیٹ کے زریعے تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہورہی تو وہی کشمیر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بند کرکے کشمیر کو ایک مکمل قید خانے میں تبدیل کیا اور کشمیریوں کی اظہار رائے آزادی کو ختم کیا جارہا ہے۔ ظفر بٹ نے کہا کہ ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم ایک طرف ہر سو Digital India دنیاکی تشہیر پورے عالم میں کر رہے ہیں اور عالمی برادری کو زیر اثر لاناچاہتے ہے


مگر دوسری طرف اہم موقعہ پرکشمیر میں مواصلاتی نظام کو بند کر کے بھارتی وزیر اعظم نے اپنی منفی پالیسی واضح کی اور اپنے آپ کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند ہندو تنظیموں کے اشاروں پر کشمیر کو عید الاضحی کے مقد س موقعے پر جیل میں تبدیل کیا گیا اور اس عوام دشمن فیصلے کی وجہ سے کشمیریوں کی تجارت پر کافی بھرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پرعائد پاپندی ایک منصوبہ بند پالیسی کے تحت لگائی گئی جس کے تحت بھارت کشمیریوں کی اقتصادیات کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے واقعات کا سنجیدہ ہ نوٹس لیں اور کشمیریوں کی اظہار رائے کی آزادی کو ممکن بنائے۔ ظفر اکبر بٹ نے حریت قائدین اور معصوم نوجوانوں کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مزید :

عالمی منظر -