تائیوان میں سمندری طوفان ’’دجوان‘‘سے دوافراد ہلاک، 300 زخمی

تائیوان میں سمندری طوفان ’’دجوان‘‘سے دوافراد ہلاک، 300 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تائپے (اے پی پی) تائیوان میں آنے والے سمندری طوفان ’’دجوان‘‘سے دوافراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ہنگامی امدادی مرکز کی رپورٹ کے مطابق تائیوان میں آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی اکثریت تیز ہواؤں کے نتیجے میں اڑنے والے ملبے اور ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کی تھی۔انھوں نے کہا کہ تیز ہواؤں نے مختلف مقامات پر جڑوں سے درخت اور مکانات کی کھڑکیاں اکھاڑ دیں جبکہ شدید بارشوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر سیلاب کی صورتحال رہی۔متاثرہ علاقوں سے 12 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ تین ہزار سے زیادہ افراد اب بھی عارضی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -