حالیہ موسم میں انسداد ڈینگی سرگرمیو ں کو جاری رکھنا ناگزیر ہے،صفدر ورک

حالیہ موسم میں انسداد ڈینگی سرگرمیو ں کو جاری رکھنا ناگزیر ہے،صفدر ورک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) ایڈمنسٹریٹر راوی ٹاؤن صفدر ورک نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو حالیہ موسم میں تسلسل سے جاری رکھنا ناگزیر ہے چونکہ حالیہ موسم ڈینگی مچھر کے لیے انتہائی موافق ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے دنوں میں بھی انسداد ڈینگی کے لیے فیلڈ ٹیموں نے یو سی 9 اور 10 میں کام کیا ہے جبکہ راوی ٹاؤن کی حدود میں واقع سیل منڈیوں میں بھی ڈینگی سپرے کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈور ٹیموں کے ساتھ ساتھ آؤٹ ڈور ٹیموں کو بھی ہر کھلے بڑے پلاٹ ، گراؤنڈ، پارک، قبرستان اور کباڑخانوں کو باقاعدگی کے ساتھ چیک کرنا ضروری ہے۔ ایڈمنسٹریٹر راوی ٹاؤن نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کی گئی سرگرمیوں کو ہر صورت رپورٹ کریں اور پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کو بھی چیک کریں۔ایڈمنسٹریٹر راوی ٹاؤن صفدر ورک نے ان خیالات کا اظہار راوی ٹاؤن انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ٹی ایم او راوی ٹاؤن اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔