رنگ روڈ کے 300پولیس اہلکار کارکردگی الؤنس سے محروم

رنگ روڈ کے 300پولیس اہلکار کارکردگی الؤنس سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اقبال بھٹی) لاہوررنگ روڈ پر سٹی ٹریفک پولیس سے ڈیپوٹیشن پر آئے 300سے زائد پولیس ملازمین کو تین ماہ سے کارکردگی الاؤنس نہ دیا جا سکاجس کے باعث الاؤنس نہ ملنے سے ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ذرائع نے بتا یا ہے تین ماہ قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے احکامات صادر کیے تھے کہ رنگ روڈ پر پولیس ملازمین کو 13000سے لے کر 19000تک ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی الاؤنس دیا جائے گاجو رنگ روڈ کے افسران کی منظوری کے بعد ملنا تھا مگر رنگ روڈ اتھارٹی کے افسران نہیں چاہتے کہ ڈیپوٹیشن پر آئے پو لیس ملازمین کو کارکردگی الاؤنس ملے۔رنگ روڈ پر ڈیوٹی پرمعمور پولیس ملازمین کا کہنا ہے کہ عید کی تنخواہیں لاہوررنگ روڈ کے ریگولر سٹاف کو 18ستمبر کو مل گئی تھیں جبکہ ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے لاہوررنگ روڈ پولیس ملازمین کو 23ستمبر کو تنخواہیں ملی ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہمارے آنے سے پہلے اس شاہراہ پر آئے روز وارداتیں ہوا کرتی تھیں ،جن میں ڈاکہ زنی اورقتل کی وارداتیں بھی شامل تھیں جب سے لاہور رنگ روڈ پر پولیس تعینات ہوئی ہے تو پوری شاہراہ پر کبھی بھی ایسی کوئی واردات وقوع پذیر نہیں ہوئی۔پولیس ملازمین نے مزید بتا یا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کو بھی خاطر میں نہ لایا گیا اور عید کے پر مسرت موقع پر ہمیں تنخواہ کے علاوہ کوئی اضافی کارکردگی الاؤنس نہ دیا گیا اگر دیا جا تا تو ہماری عید کی خوشیاں دوبالا ہو جاتیں اس حوالے سے جب لاہوررنگ روڈ تھارٹی کے افسران سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے احکامات تو جاری کر دیے تھے مگر شاید فنڈز کی کمی کی وجہ سے عید کے موقع پر کارکردگی الاؤنس نہیں دیا جا سکا۔