پٹرول کی قیمتوں میں دس پیسے کمی کی تجویز عوام سے بھونڈا مذاق ہے،میاں جمیل
لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں دس پیسے کمی کی تجویز عوام سے بھونڈا مذاق ہے،حکومت عالمی منڈی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے مقرر کرے،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمتو ں میں صرف دس پیسے کمی کی تجویز نے بالخصوص موٹر سائیکل اور چھوٹی سواری رکھنے والے صارفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ،عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باوجودحکومت عوام کو مناسب ریلیف فراہم نہیں کررہی اورمحض شلجم سے مٹی جھاڑی جارہی ہے،مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کی بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر ریونیو میں اضافہ کررہی ہے،حکومت کے پاس لوگوں کی معاشی بحالی کا کوئی پروگرام ہی نہیں اورعام آدمی کو قربانی کا بکرا بنادیا گیا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتو ں میں عالمی منڈی کے مطابق مناسب کمی کی جائے۔
