نوازشریف کی قیادت کا ثمرعوام کو مل رہا ہے،میاں عرفان دولتانہ
لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت کا ثمر عوام کو مل رہا ہے پاکستان میں اشرافیہ ایسا طبقہ جسے زندگی کی تمام بنیادی سہولتیں میسرہیں لیکن ملک کے کروڑوں عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں ۔مسلم لیگ ن محروم طبقہ کے لئے منصوبے بنا رہی ہے میٹروبس سروس کے منصوبے کی اس لئے مخالفت کی جاتی تھی کہ یہ غریب عوام کا منصوبہ ہے ۔میٹروبس سروس نوازشریف کے ویژن کی عکاس ہے اوراس عظیم الشان منصوبے سے گاڑیوں پر پتھر مارنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا کلچر ختم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس لاہور کی میٹروبس سے بھی بہت خوبصورت بنائی گئی ہے اور یہاں بسوں کے ا ندر اور سٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے اب لوگ اپنے سفر کے دوران وائی فائی کی سہولت سے استفادہ کر تے ہوئے اخبارات کا مطالعہ بھی کرسکتے ہیں۔
