ہم نے پہلے سے بڑ ھ کر عوام علاقہ کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے ،خلیق احمد بٹ

ہم نے پہلے سے بڑ ھ کر عوام علاقہ کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے ،خلیق احمد بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر )جماعت اسلامی لاہور کے نائب امیر اور یونین کونسل 64چوبرچی سے امید وار براے چیر مین خلیق احمد بٹ نے اہل علاقہ کے اعزاز میں عید ملن تقریب کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں ہر طبقہ ، برادری کے افراد نے شرکت کی اور خلیق احمد بٹ پینل سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔سبق ناظم خلیق احمد بٹ اور ان کی ٹیم کا سماجی خدمات کو سراہا اس موقع پر یوسی 64سے وائس چیئرمین کے امید وار چوہدری محمد ارشد ، جنرل کونسلرز امیدوار شہزاد سلیم ، سید مہناج حسین ، ہمایوں خان ، ، عبدالحفیظ ، مجاہد رضوان خالد ، سابق کونسلر شیخ افضل ، حاجی عاصم سمیت دیگر معززین علاقہ تھے ۔ خلیق احمد بٹ نے دعوت میں شرکت پر سب افراد کا گرمی جوشی سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی غریب اور عوام دوست جماعت ہے ہماری جیت یقینی ہے ہم نے پہلے سے بڑھ کر عوام علاقہ کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوسی 64لاہور کی مثالی یوسی ہوگی عوام کی صحت ، علاقہ کی صفائی کے انتظامات
کیے جائیں گے ۔