سود خور مافیا بھتہ خوروں سے زیادہ خطرناک ہے،حاجی رفیق

سود خور مافیا بھتہ خوروں سے زیادہ خطرناک ہے،حاجی رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پاکستان کے ممتاز سیاسی وسماجی رہنما حاجی محمدرفیق آف گرین سٹی نے کہا ہے کہ سود خور مافیادرحقیقت بھتہ خورمافیا سے زیادہ خطرناک ہے سود کواللہ تعالیٰ اورحضرت محمدؐ کے ساتھ جنگ قراردیاگیا ہے اسلامی ریاست میں سودخوروں کی آزادانہ سرگرمیاں شرمناک اورتشویشناک ہیں اس ناسور سے نجات کیلئے سخت قانون سازی کی جائے سودکسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں،اسلامی تعلیمات اوراصولوں کے مطابق تجارت کی جائے توقدرت کی مددسے منفعت بخش بن جاتی ہے جبکہ سود کے نتیجہ میں بے برکتی،رسوائی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ملتااپنے ایک بیان میں حاجی محمدرفیق آف گرین سٹی نے مزید کہا کہ پاکستان میں آزدانہ سرگرم سودخوروں نے کئی خاندانوں اورگھرانوں کواجاڑدیا،سود نے کئی انسانوں کو اپنے ہاتھوں اپنی زندگی ختم کرنے پرمجبورکردیاعوام کوسود کے شکنجے میں جکڑنے والی مافیا کیخلاف چاروں صوبوں میں کریک ڈاؤن کیا جائے کیونکہ سود کی نحوست کے سبب قومی معیشت پچھلی کئی دہائیوں سے آئی سی یومیں پڑی ہوئی ہے کوئی اسلامی معاشرہ یامسلمان اللہ تعالیٰ اورحضرت محمدؐ کے ساتھ جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔