عمرا ن خان دھرنے کا اعلان کر کے خود کو کمزور کر رہے ہیں،راشدہ شیخ
لاہور(پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان پھر دھرنے کا اعلان کرکے خود کوکمزور کررہے ہیں عمران خان نے پہلے اسلام آباد کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی اور اب پھر وہ یہ ہی کچھ کررہے ہیں خیبرپختون خواہ میں تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف اکٹھی ہوگئی ہیں ۔کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ میں بلدیاتی انتخاب میں تحریک انصاف نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے وہاں وزیر بیلٹ بکس گھر اٹھا کر لے گئے اور عمران خان کو یہاں دھاندلی نظر نہیں آئی ۔عمران خان کو صرف دھاندلی وہاں نظر آتی ہے جہاں وہ شکست کھا جاتے ہیں عمران خان نے گزشتہ عام انتخاب میں صرف ان حلقوں کے نتائج پر شکوک کا اظہار کیا جہاں انہیں شکست ہوئی جہاں ان کی جماعت کو کامیابی ملی وہاں کے انتخاب شفاف قرار دئیے ہیں ۔عمران خان کے دھرنے نے ملک و قوم کے قیمتی چھ ماہ ضائع کئے وہ یہ وقت اگر خیبرپختون خواہ کی حکومت کی کار کردگی بہتر بنانے پر صرف کرتے تو وہاں کے عوام ان کے خلاف سڑکوں پر نہ نکل آتے
