گلو کارہ سلینا گومز اچاری پانی پینے کی شوقین نکلیں
لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ اداکارہ و گلو کارہ سلینا گومز اچاری پانی پینے کی شوقین نکلیں۔ ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ و گلو کارہ سلینا گومز اچاری پانی(پکل واٹر) پینے کی بے حد شوقین ہیں، وہ روزانہ کی بنیاد پر اچار کا پانی پیتی ہیں ۔ یہ ان کا پسندیدہ مشروب ہے ۔ وہ جب فلم دیکھنے جاتی ہیں تو اچاری پانی ان کے ساتھ میں ہوتا ہے ۔ ساتھ وہ پاپ کورن آرڈر کرتی ہیں۔ ممکن ہے مستقبل میں اچار کے حوالے سے کتاب بھی شائع کریں۔
