لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام ’’ حبیب جالب عوامی میلہ‘‘ کا انعقاد
لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل(الحمراء) اور حبیب جالب فاونڈیشن کے زیر اہتمام ’’ حبیب جالب عوامی میلہ‘‘ کا انعقاد مورخہ30ستمبربروز بدھ الحمراء ہال نمبر II میں ہوگاجس کے مہمانان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید،چیئرمین الحمراء عطاء الحق قاسمی،سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن،عطاء محمد مانیکا وزیر برائے مذہبی امور ،رانا ارشدپارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت،خالدپرویز،قمرالزماں بابر،کلیم احمداور ولیداقبال ہوں گے۔ ’’حبیب جالب عوامی میلہ‘‘کے پہلے سیشن میں’’ حبیب جالب امن مشاعرہ‘‘ بوقت 3بجے سہ پہر جبکہ دوسرے سیشن میں محفل موسیقی شامل ہے جس کا انعقاد شام6 بجے ہوگا۔
