اداکار اظہر رنگیلا کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار اظہر رنگیلا کی والدہ طویل علالت کیبعد انتقال کر گئیں۔ وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگوار کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔ شوبز حلقوں نے اظہر رنگیلا سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔
