عامر خان موٹے ہوکر بھی پر کشش نظرآتے ہیں، سنی لیون
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ عامر خان موٹے ہوں یا پتلے پر کشش اور جازب ہی نظر آ تے ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے ٹوئیٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ اداکار عامر خان کو حال میں اشتہار میں دیکھا ، عامر کافی موٹے ہوئے ہیں کیونکہ ان کی نئی فلم ’’ دنگل ‘‘ کی یہی ڈیمانڈ ہے تاہم وہ دبلے ہوں یا پتلے دلکش اور جاذب نظر ہی دکھائی دیتے رہے ہیں۔سنی نے کہا کہ وہ عامر خان کی پرستاروں میں سے ہیں، اس پیغام کے رد عمل میں عامر خان نے اپنے جاری کردہ پیغام میں اداکارہ کی پسندیدگی اور اچھی آراء پر اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
