پریانکا کی امریکی سیریل پر بولی وڈ خوش

پریانکا کی امریکی سیریل پر بولی وڈ خوش
پریانکا کی امریکی سیریل پر بولی وڈ خوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ (آئی این پی)کون کہتا ہے کہ ایک اداکارہ دوسری اداکارہ کی تعریف نہیں کر سکتی؟۔بولی وڈ پریانکا چوپڑا کو اپنی پہلی امریکی سیریل ’اے بی سی کوانٹیکو‘ کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد ساتھی اداکاراؤں سے خوب داد وصول ہو رہی ہے۔اداکارہ دپیکا پڈوکون، انوشکا شرما، عالیہ بھٹ اور متعدد اداکار پریانکا کے نئے سیریل سے خاصے متاثر ہوئے ہیں۔کچھ نے پریانکا کو کامیاب ہونے کی دعائیں دی۔تو کچھ اداکار سیریل کی پہلی قسط دیکھ کر پریانکا کی تعریف کرتے نظر آئے۔پریانکا چوپڑا نے ہولی وڈ میں بھی متعدد اداکاروں کو اپنا پرستار بنالیا جو ان کے پہلے امریکی سیریل سے خوب متاثر ہوئے۔’اے بی سی کوانٹیکو‘ ڈرامہ سیریل کی کہانی ایف بی آئی اکیڈمی کے گرد گھومتی ہے جس کے بوٹ کیمپ میں شامل ہونے کے لیے پریانکا امریکا آتی ہیں جہاں ان کو دہشت گردی کے ایک واقعے میں پھنسا دیا جاتا ہے اور اداکارہ کو خود کو بے قصور ظاہر کرنے کے لیے کئی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے

مزید :

کلچر -