قتل کے مقدمہ میں مجرم ادریس کے ڈیتھ وارنٹ جاری

قتل کے مقدمہ میں مجرم ادریس کے ڈیتھ وارنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والی قیدی مجرم ادریس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں ۔مجرم کو6 اکتوبر کی صبح پھانسی دی جائے گی ۔مجرم ادریس نے1997 ء کے دوران معمولی جھگڑے پر چھریاں مار کر ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔



جس پر اس کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج ہوا مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اللہ بخش رانجھا نے جرم ثابت ہونے پر1998 ء کے دوران اسے سزائے موت کا حکم سنایا بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ اور عدالت عظمیٰ نے سیشن عدالت کے فیصلہ کو برقرار رکھا جبکہ صدر پاکستان نے بھی ملزم کی اپیل خارج کردی تو گزشتہ روز فاضل ڈسٹرکٹ جج لاہور نے اس کے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے6 اکتوبر کو اسے پھانسی دینے کا حکم جاری کردیا۔