ڈسکہ:جواء کھیلتے 2ملزمان گرفتار،4فرار
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) تاش جواء کھیلتے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ چار ملزمان پولیس کو چکما دیکر فرارہونے میں کامیاب تھانہ سٹی پولیس کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ موضع گاگا میں ملزمان حسین ‘قاسم ‘عمر فاروق ‘کلیم اللہ ‘سمیع اللہ اور حسن تاش جوا کھیل رہے ہیں پولیس نے چھاپہ مارکر دو ملزمان سمیع اللہ اور حسن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا باقی ملزمان پولیس کو چکما دیکر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔
