ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ، پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے ، جنرل راحیل
میو نخ (آ ئی این پی) چیف آ ف آ رمی سٹاف جنر ل را حیل شر یف نے کہا ہے کہ پر امن اور مستحکم افغا نستان خطے کے مفا د میں ہے ، پا ک افغان بارڈر پر عملی اقد ا مات کے ذ ر یعے ضرب عضب آ پر یشن میں نتیجہ خیز فوائد حا صل کیئے جا سکتے ہیں۔آ ئی ایس پی آر کے مطا بق آ رمی چیف جنرل راحیل شر یف نے جر منی کے شہر میو نخ میں سینٹ کام ایشیا سیکیو رٹی کا نفر نس میں خطے کے امن اور سیکیو رٹی معا ملات کے حوا لے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مشکلات کے با و جود افغا نستان میں قیام امن کے لیئے کو شاں ہیں،تمام شرا کت داروں کو افغان مسئلے کے حل کے لیئے آ گے بڑ ھنا ہو گا،مستحکم افغا نستان خطے میں قیام امن کی ضما نت ہے ۔آ رمی چیف نے پا کستان کی دا خلی اور خا رجی صورت حا ل پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ عدم استحکام کے با عث پا کستان کا سما جی و اقتصا دی ڈ ھا نچہ متاثر ہوا تا ہم مو جودہ حکمت عملی سے پا کستان اور خطے کی معا شی صورت حا ل میں بہتری آ رہی ہے ، پا ک چین اقتصا دی راہ دا ری کے فوائد سے مشتر کہ طور پر سب فوائد حا صل کر یں گے۔انتہا پسندی کا خا تمہ پا کستان کی سما جی و اقتصا دی تر قی کے لیئے انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے
