تحریک انصاف سے مذاکرات کامیاب قومی وطن پارٹی خیبرپختونخوا حکومت میں شمولیت اختیار کرے گی

تحریک انصاف سے مذاکرات کامیاب قومی وطن پارٹی خیبرپختونخوا حکومت میں شمولیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(اے این این) تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کے درمیان حکومت میں شمولیت کا معاہدہ طے پا گیا،آفتاب شیرپاؤ کی جماعت کو داخلہ اور معدنیات سمیت تین وزارتیں،پارلیمانی سیکرٹریز کے عہدے ملیں گے،وزراء کا تقرر تین روز میں کر دیا جائے گا۔منگل کو خیبر پختون خوا کی حکمران جماعت اور قومی وطن پارٹی کے درمیان شراکت اقتدار کے معاہدے کے حوالے سے مذاکرات سابق وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے صاحبزادے اور ایم پی اے سکندر شیرپاؤ کی رہائش گاہ پر ہوئے ان مذاکرا ت میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، جہانگیر خان ترین،شاہ فرمان اور آصف خان نے شرکت کی جبکہ قومی وطن پارٹی کی جانب سے سکندر شیرپاؤ،انیسہ زیب طاہر خیلی،ہاشم بابر اور دیگر نے شرکت کی۔مذاکرات کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان شراکت اقتدار کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کئے گئے۔معاہدے پر تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور جہانگیر خان ترن نے دستخط کئے جبکہ قومی وطن پارٹی کی طرف سے سکندر شیرپاؤ اور انیسہ زیب طاہر خیلی نے دستخط کئے۔معاہدے کے تحت قومی وطن پارٹی کو تین وزارتیں اور پارلیمانی سیکرٹریز کے عہدے ملیں گے۔قومی وطن پارٹی کو داخلہ،معدنیات اور آبپاشی کی وزارتیں دی جائیں گی اور وزراء کا تقرر اگلے تین سے چار روز میں کر دیا جائے گا۔وزراء کے نام پارٹی قائد آفتاب شیرپاؤ کی منظوری کے بعد تحریک انصاف کو دئیے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -