حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے،عرفان صدیقی

حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے،عرفان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے معا ونِ خصوصی برائے قومی اُمور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اس کی نشونما کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ دبئی میں ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے بیورو آفس کا افتتاح کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق کے ایک ایک لفظ کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی رضا مندی حاصل ہے۔ یہ ضابطہ اخلاق حکومت اور پی بی اے کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ حکومت توقع رکھتی ہے کہ پی بی اے اسی جذبے سے اس پر عمل بھی کرے گی جس جذبے کے ساتھ یہ تیار کیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے، معیشت کی تعمیر اور قومی یکجہتی میں میڈیا کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے فیصلے کو خوش آمدید کہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں عمران خان کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے۔ کسی طرح کی دھاندلی یابے قاعدگی کی ذرہ برابر گنجائش بھی نہیں رہنی چاہیے لیکن عمران خان سے اتنی ضمانت ضرور لی جانی چاہیے کہ وہ شکست کی صورت میں بھی انتخابی نتائج کھلے دل سے تسلیم کرلیں گے۔ توقع تھی کہ جوڈیشل کمیشن کے واضح اور دو ٹوک فیصلے کے بعد تحریک انصاف جمہوری سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام نہاد دھاندلی کے الزامات ترک کر دے گی لیکن لگتا یہ ہے کہ اس کے پاس اور کوئی مصروفیت نہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ این ۔اے 154کے بارے میں سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردّعمل اس کی عمومی روایت کے عین مطابق ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -