عمران خان قومی اداروں کا احترام کرنا سیکھیں،رانا ثناء اللہ

عمران خان قومی اداروں کا احترام کرنا سیکھیں،رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے جمہوریت کا بنیادی جزو اداروں کا احترام ہے‘عمران خان قومی اداروں کا احترام کرنا سیکھیں۔رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو متنازع بنانے کی بجائے عمران خان کے پی کے عوام کی حالت زار پر توجہ دیں۔مسلم لیگ (ن) حکومت کے کسی منصوبے میں ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہو سکی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان عوام کی عدالت سے گھبرا کر الزامات کے پیچھے چھپنا بند کریں۔پی ٹی آئی کی حکومت کے پی کے میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہ کر سکی۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو عوام دیوار سے لگا دیں گے۔پی ٹی آئی پر قبضہ گروپ کا راج ہے۔

مزید :

علاقائی -