، لیما،کان کے توسیعی منصوبوں کے خلاف احتجاج کے دوران دو افراد ہلاک

، لیما،کان کے توسیعی منصوبوں کے خلاف احتجاج کے دوران دو افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیما(اے پی پی) پیرو میں حکومت کی جانب سے کان کے توسیعی منصوبوں کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں اور شہریوں میں جھڑپ کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو میں حکومت کی جانب سے چین کو دی گئی کان کے توسیعی منصوبے کے خلاف سینکڑوں لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کان کے توسیعی منصوبے کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوگا اور زیرزمین پانی کی مقدار میں کمی کے ساتھ ساتھ فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ دوسری جانب پیرو کے صدر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور وزارت توانائی اور کان کنی کے خصوصی وفد کو مذکورہ علاقے کا دورہ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -