توہین عدالت کی درخواست پر لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو قیصرزمان کو نوٹس جاری کرکے 15 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔مسٹرجسٹس مامون رشیدشیخ نے محمد رشید کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ وہ موضع اڈیال باٹا پور کا رہائشی ہے۔بل کی درستی کے لئے سی ای او لیسکوسمیت تمام افسران کو درخواستیں دی گئیں۔عدالت عالیہ نے 26مئی 2015ء کودرخواست نمٹاتے ہوئے سی ای او لیسکوکوبل کی درستی کا حکم جاری کیاتھا۔عدالت نے سماعت 15اکتوبرتک ملتوی کردی۔
