لاہور کے جوڈیشل کمپلیکس کو 5اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے لاہور کے جوڈیشل کمپلیکس کو 5اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز لاہور میں زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کے موقع پر جاری کی ۔عدالت عالیہ کے مسٹرجسٹس محمود مقبول باجوہ، مسٹر جسٹس عبد السمیع خان، رجسٹرار طارق افتخار احمد اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور بہادر علی خان بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس نے چیف انجینئر کو ہدایت کی کہ 5اکتوبر تک جوڈیشل کمپلیکس کومکمل کیا جائے، اس موقع پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور واپڈا کے افسران بھی موجود تھے۔
