سانحہ منیٰ میں شہداء کی تعداد چھپانے پر ڈی جی حج جدہ کیخلاف درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سانحہ منیٰ میں پاکستانی شہدا کی درست تعداد کے تعین اورمعلومات چھپانے پر ڈی جی حج جدہ کے خلاف کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے سانحہ منیٰ کے شہدا کی اصل تعداد چھپائی جا رہی ہے۔ عالمی میڈیا 286پاکستانیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات فراہم کر رہا ہے۔ جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ جان بوجھ کر اصل حقائق چھپا رہا ہے۔ عدالت سانحہ منی کے متاثرہ پاکستانیوں کا تمام ریکارڈ عدالت میں طلب کرے اورغفلت کا مظاہرہ کرنے پر جدہ میں واقع پاکستانی سفارتی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
