تحریک انصاف کو بھاگنے کا طعنہ دینے والے مید ان چھو ڑ گئے ، اعجاز چودھری
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستا ن تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے دربا ری پر ویز رشیدتحریک انصاف کو بھاگنے کا طعنہ دینے والے آج لو دھراں کے ضمنی الیکشن میں سٹے آرڈر کے پیچھے چھپ کر مید ان چھو ڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پچھلے 5سال اور خواجہ سعد رفیق 1سال سے سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں مگر قو م اب انہیں جدہ نہیں بھاگنے دے گی ۔انہو ں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران پر 21جماعتوں نے عد م اعتماد کر دیا ہے لیکن اس کے باوجو د بھی اپنے اپنے عہد وں کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں ۔ان کا مزید کہناتھا کہ این اے 122کی عوام 2013ء کے مقابلے میں اس مرتبہ تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔
اعجاز چودھری
