پوسٹ حج آپریشن شروع میں ہی تاخیر کا شکار
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پوسٹ حج اپریشن شروع میں ہی تاخیر کا شکار ہونا شروع ہو گیا سعودی ائیر لائنز کی پہلی حج فلائٹ بھی 16گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ،پی آئی اے،شاہین ائیرلائنز اور بلیو ائیرلائنز فلائٹس بھی بر وقت کی روانگی میں ناکام رہیں وزارت مذہبی امور کی طرف سے کیے گئے انتظامات میں بھی بد انتظامی سامنے آئی ہے ،سعودی ائیر لائنز کے حجاج کرام کو سعودی ائیر پورٹ پر اتارنے کی بجائے حج ٹرمینل جدہ کے ائیرپورٹ پر اتارہ جا رہا ہے جس سے درجنوں حجاج کرام کی فلائٹ مس ہو گئی ہیں حجاج کرام حج ٹرمینل پر احتجاج کرتے نظر آ رہے ہیں۔
