محکمہ ایکسائز نمبر پلیٹ فراہم اور ڈلیور کرنیوالی کمپنیوں کا 43کروڑ 85لاکھ کا نادہندہ

محکمہ ایکسائز نمبر پلیٹ فراہم اور ڈلیور کرنیوالی کمپنیوں کا 43کروڑ 85لاکھ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہباز اکمل جندران//انوسٹی گیشن سیل) دوسروں سے ٹیکس وصول کرنے والا محکمہ ایکسائزخودٹی سی ایس اور ان بکس بزنس ٹیکنالوجیز کا نادہندہ نکلا۔محکمے نے آئی بی ٹی کو 41کروڑ 43لاکھ روپے اور ٹی سی ایس کو دو کروڑ 42لاکھ روپے ادا کرنا ہیں۔معلوم ہواہے کہ عوام الناس سے پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، وہیکل رجسٹریشن فیس، تفریحی ٹیکس،فارم ہاؤس ٹیکس،کاٹن فیس اور ایکسائز ڈیوٹی وصول کرنے والا صوبائی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خود نادہندہ ہے۔ محکمے نے نمبر پلیٹوں اور ارسال کئے جانے والے پارسلز کی مد میں مجموعی طورپر 43کروڑ روپے سے زائد ادائیگی کرنا ہے۔بتایا گیا ہے کہ محکمے نے 25فروری 2014کو ان بکس بزنس ٹیکنالوجی سے نمبرپلیٹوں کی فراہمی کے لیے تین سالہ معاہدہ کیا جس کے تحت کمپنی نے 8شپمنٹ میں کاروں ، کمرشل گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی اگلی و پچھلی نمبر پلیٹیں فراہم کرنی ہونگی۔کمپنی نے پہلی شپمنٹ میں 4لاکھ ،دوسری شپمنٹ میں 5لاکھ 60ہزار ، تیسری شپمنٹ میں 5لاکھ 80ہزار چوتھی شپمنٹ میں 7لاکھ 80ہزار پانچویں شپمنٹ میں 5لاکھ 80ہزار چھٹی شپمنٹ میں 5لاکھ 40ہزار ،ساتویں شپمنٹ میں 5لاکھ 30ہزار اور آٹھویں شپمنٹ میں 5لاکھ 30ہزار نمبر پلیٹیں فراہم کیں۔تاہم محکمے نے اب تک آئی بی ٹی 41کروڑ 43لاکھ روپے ادا کرنا ہیں۔دوسری طرف نمبر پلیٹیں اور گاڑیوں کی دستاویزات عوام کے گھروں تک فراہم کرنے کی خاطر 18مئی 2013کو ٹی سی ایس کے ساتھ تین سالہ معاہد کیا۔جس کے جواب میں ٹی سی ایس نے محکمے کو سروسز فراہم کیں۔ تاہم محکمے نے تاحال دو کروڑ 42لاکھ روپے کمپنی کو ادا نہیں کئے ۔اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے ڈائریکٹر جنرل اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ انہوں نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد اس معاملے پر خصوصی توجہ دی ہے۔اور جلد ہی تمام مسائل حل کرلیئے جائینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -