پولیس کی طرف سے لیاقت پور کے تھانوں کے چٹی دلالوں کی فہرست عام، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سیاسی مشکلات میں اضافہ

پولیس کی طرف سے لیاقت پور کے تھانوں کے چٹی دلالوں کی فہرست عام، بلدیاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور(نامہ نگار) پولیس کی طرف سے لیاقت پور کے پانچ تھانوں کے چٹی دلالوں کی فہرست عام ہونے سے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کی سیاسی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے فہرست میں شامل افراد خود یا ان کے قریبی عزیز اہم سیاسی گروپوں کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
چےئرمین ،وائس چےئرمین اور کونسلر کی نشستوں پر امیدوار ہیں سابق ناظم یونین کونسل احمد علی لاڑ میاں منظور احمد چوہان آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اسی یونین کونسل سے چےئرمین ،سابق نائب ناظم دفلی کبیر خان ریاض ماچھی بھی یونین کونسل احمد علی لاڑ سے چےئرمین ،سابق ممبر ضلع کونسل جام رشید احمد انڑ یونین کونسل دفلی کبیر خان سے چےئرمین ،سابق کونسلر ظفر پنسوتہ یونین کونسل چک نمبر46عباسیہ سے وائس چےئرمین ،سابق کونسلر چوہدری محمد یاسین یونین کونسل چک 46عباسیہ سے کونسلر،عبدالحکیم پرھاڑ یونین کونسل چک نمبر178سیون آر سے کونسلر جبکہ رئیس محمد رفیق پرھاڑ اسی یونین کونسل سے چےئرمین ،سردار اللہ وسایا نوناری یونین کونسل اللہ آباد سے وائس چےئرمین بننے کے چکر میں ہیں چوہدری اللہ دتہ یونین کونسل طلبانی جبکہ شہزاد خان چانڈیہ یونین کونسل کوٹلہ دولت سے کونسلر کے امیدوار بتائے جاتے ہیں چٹی دلال سید سبطین شاہ کے بارے میں بتایا کہ ہے کہ وہ سرکاری سکول میں ٹیچر اور امیدوار وائس چےئرمین یونین کونسل طلبانی سید حسنین شاہ سابق نائب ناظم کا بھائی ہے سرکل کے دیگر چٹی دلالوں چوہدری محمد رمضان ایم ڈی ،عابد پھرکی ،بلال جوڑا ،ناظم بھٹی ،رئیس کالا ،شمس الدین ،مقصود گھنیہ،افتخار احمد ،ناصر بوبرہ اور حنیف داد پوترہ کے بارے میں بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ خود یا ان کے قریبی عزیز آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اپنی متعلقہ یونین کونسلوں میں چےئرمین ،وائس چےئرمین ،کونسلر اور مخصوص نشستوں کے لیے امیدوار ہیں جن کا سیاسی مستقبل آرٹیکل 62,63کے زمرے میں آکر تاریک ہوتا نظر آرہا ہے۔ ڈی پی او رحیم یارخان اور دیگر حکام سے رابطے شروع کر دیے ہیں ان کا موقف ہے کہ یہ فہرستیں ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے منصوبے کا حصہ ہیں جبکہ بعض ایس ایچ اوز کا کہنا ہے کہ چٹی دلالوں کی اس فہرست میں کچھ ایسے نام بھی شامل ہیں جو رشوت کے لین دین کا کام نہیں کرتے ۔
چٹی دلال