جماعت اسلامی پنجاب کے نئے امیر کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ‘ مختلف اضلاع سے بیلٹ پیپر لاہور بھجوا نے کا سلسلہ شروع
ملتان (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی پنجاب کے نئے امیر کے انتخابا ت کا مرحلہ مکمل پنجاب کے مختلف اضلاع سے بیلٹ پیپر لاہور بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ بیلٹ پیپر کی گنتی 5اکتوبر سے شروع ہو گی جو 10اکتوبر تک مکمل کر لی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
جائے گی پنجاب کے نئے امیر یکم نومبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جماعت اسلامی پنجاب کے موجودہ امیر ڈاکٹر وسیم اختر کا چار چار سال کے دو رانیے پور ے ہونے کے بعد نئے امیر کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے پنجاب کے نئے امیر کے لئے تین نام تجویز کئے گئے تھے جن میں امیر العظیم ، اظہر اقبال اور میاں مقصود کے نام شامل تھے جماعت اسلامی پنجاب نے صوبائی امیر کے انتخابات کے لئے 18ہزار 94بیلٹ پیپر جاری کئے تھے جن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔
