سیاحت کے عالمی یوم پرٹی ڈی سی پی کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی

سیاحت کے عالمی یوم پرٹی ڈی سی پی کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ پاکستان)محکمہ لورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے ریجنل آفس ملتان نے گذشتہ روز سیاحت کے عالمی دن کے طور پر منایا اس سلسلہ میں پنجاب لورازم کے بوسن روڈ پر ہوٹل مینجمنٹ کے انسٹیٹیوٹ سے واک کاآغاز کیاگیا جس (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
میں پنجاب لورازم ملتان کے ریجنل مینجر اشعراقبال ملک‘ مصباح اسحق(انچارج ٹورپروموشن) شیخ محمد اعجاز چوہدری ذوالفقار احمد‘ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل میاں محمد سعید نیشنل موٹرسائیکلسٹ محمداقبال گھانگلہ کے علاوہ سماجی شخصیت اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریجنل مینجراشعراقبال ملک نے بتایا کہ 27ستمبر سیاحت کے عالمی دن کے حوالے سے مخصوص ہے لیکن اس سال یہ دن عیدالاضحی کی تعطیلات میں شامل ہونے کی وجہ سے اسے 29 ستمبر کومنانے کافیصلہ کیاگیا۔
عالمی یوم سیاحت