عیدالاضحیٰ تعطیلات ختم ہونے کیساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا

عیدالاضحیٰ تعطیلات ختم ہونے کیساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نامہ نگار)عید الاضحی کے تینوں ایام گزرنے کے بعدواپڈا حکام نے ایک مرتبہ پھر اپنا رنگ دکھاناشروع کردیا ، بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری صارفین پریشان ہو گئے صارفین ساجد ندیم محمدعمران ، محمدرمضان ، (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
اکبر علی ، اویس مجید ، عبدالغفار ، سلامت علی ، شہزاد علی ، محمداکرم ، شفیق علی ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی ٹرو ، مرو گزرنے کے بعدواپدا نے ایک بار پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے جس سے مریض ، بچے ، بوڑھے ، خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا جبکہ تا جروں کے کا رو باربری طرح متاثر ہو گئے مہنگائی کبے رو زگاری کی وجہ سے پہلے ہی مندی کا شکار تھے رہی سہی کسر واپڈا نے لوڈشیڈنگ کرکے پوری کردی انہوں نے حکو مت سے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔