ملک سے روایتی سیاست کا خاتمہ ضروری ‘ سابق صدر مشرف قوم کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے کلیدی کردار ادا کرینگے ‘ فرخ چیمہ ‘ علی فیصل سدوزئی
مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی)ملک سے روائتی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں سابق صدر پرویزمشرف ملک وقوم کومایوسی اور اندھیروں کی دلدل سے نکالنے کیلئے جلد کلیدی کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار اے پی ایم ایل جنوبی پنجاب کے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
صدر ڈاکٹر فرخ چیمہ اور جنرل سیکرٹری محمد علی فیصل سدوزئی نے ضلع راجن پور آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدرڈاکٹر ملک غلام یٰسین ڈینہ جنرل سیکرٹری راوٗنویدآکاش،سیکرٹری اطلات محمداسلم شاد، مجاہدحسین کاظمی، مجیدانجم،دلدارخان،امجد خان کھوسہ ودیگر عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک بار پھر سید پرویز مشرف کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ عوام مایوس ہیں جنرل راحیل شریف ہی امید کی آخری کرن ہیں۔اس موقع پر انھوں نے سانحہ منٰی پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیااوررہنما مسلم لیگ ق کے ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا اس موقع پر ضلعی ممبر فضل خان ،اظہرکلیم آرائیں،سردار انصر اقبال منجھوٹہ،عبدالغفور وٹو،قیصر عباس ،ذوالفقار احمداور کافی تعدار میں اے پی ایم ایل کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
