زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی کے دفتر پر دھاوا، ہوائی فائرنگ کے 12ملزموں کی عبوری ضمانت کنفرم
ملتان (خبر نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1ملتان نے زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق فانی کے دفتر پر دھاوا بولنے، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں 12ملزموں کی عبوری (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
ضمانت کو کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ملازمین میاں ساجد عزیز، محمد اختر، محمد قاسم قاسمی، ملک محمد آصف، رمضان، مسعود الحسن، عبدالستار، محمد اسلم سیالکوٹی، محمد بخش، رانا دلشاد، محمد امین اور شمس الدین نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ ان کے خلاف تھانہ الپہ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق فانی کی درخواست پر مقدمہ نمبر 429/15درج کیا گیا کہ وہ اپنے دفتر میں کام کر رہے تھے کہ ملزمان اسلحہ سے لیس ہو کر ان کے دفتر میں گھس آئے اور ان پر و دیگر پر دھاوا بول دیا اور دفتر میں ہوائی فائرنگ کی۔ ملزمان کے مطابق وہ بالکل بے گناہ ہیں۔ فاضل عدالت نے مذکورہ ملزموں کی 1،1لاکھ روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت کو کنفرم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ضمانت کنفرم
