ایف آئی اے ملتان کا ٹریول ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 16 سے زائد ملزمان گرفتار

ایف آئی اے ملتان کا ٹریول ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 16 سے زائد ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ کے حکم پر ایف آئی اے نے ملک بھر کیطرح جنوبی پنجاب میں بھی غیرقانونی ٹریولنگ ایجنسیوں اورانسانی سمگلروں کیخلاف بھرپور طریقے سے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اس حوالے سے گذشتہ روز ایف آئی اے ملتان آفس نے ملتان شہر میں مختلف ٹریول ایجنسیوں پرچھاپے مارے اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 16 سے زائد ملزمان کوحراست میں لیکر لے لیا۔ اور تھانہ چہلیک میں بندکردیا ملزمان کوریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائیگا قبل ازیں ایف آئی اے ملتان آفس (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
کے سب انسپکٹر خالدمیؤ نے گذشتہ روز فیضان و فیضان ٹریول ایجنسی پرچھاپہ مارکر محمدعثمان کوگرفتار کرلیا اور دفتر سے پاسپورٹ سمیت دیگر دستاویزات برآمد کرلیں اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اسی طرح النجم ٹریول ایجنسی کے مالک انجم شیراز القباء ٹریول ایجنسی کے دفتر پرچھاپہ مارکر احمد ندیم‘ اور کانجو ٹریول ایجنسی پرچھاپہ مارکرتین ملزمان محمد نادر ‘محمد اصغر اور محمد ساجد کوموقع پر ہی گرفتار کرلیا اسی طرح محمد خالد میؤ نے اے ایس ڈی ٹریول ایجنسی پرچھاپہ مارکر اسد اعجاز اور ارسلان احمد کوگرفتار کرکے سینکڑوں کی تعداد میں پاسپورٹ اور کمپیوٹر برآمد کرلیئے اور مذکورہ پانچوں ایجنسیوں سے گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں دوسری جانب سے سب انسپکٹر عبدالوکیل نے بھٹہ اور ایان ٹریولنگ انجینئر سمیت ملتان شہر میں دیگر مقامات پرقائم ٹریولنگ ایجنسیوں کے دفاتر پرچھاپے مارے اور ملزمان ذیشان ‘امین‘ امتیاز ‘ فاروق اعظم‘ مدثر‘ حسیب‘ عمران‘ فرید اور ارشد سمیت دیگر ملزمان کوگرفتار کرلیا دونوں افسران نے ٹریولنگ ایجنسیوں کے دفاتر بھی سیل کردیئے۔