مودی کےخلاف امریکہ میں مظاہرے جاری عالمی توجہ حاصل نہ کرنے پر بھارت میں بھی تنقید

مودی کےخلاف امریکہ میں مظاہرے جاری عالمی توجہ حاصل نہ کرنے پر بھارت میں بھی ...
مودی کےخلاف امریکہ میں مظاہرے جاری عالمی توجہ حاصل نہ کرنے پر بھارت میں بھی تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (اے این این+ آئی این پی) بھارتی وزیراعظم کے خلاف جہاں امریکہ میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا وہیں انکو خودپسندی کے باعث بھارت میں بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی عالمی برادری کی توجہ حاصل نہیں کر سکے اور وہ دورہ امریکہ میں بھارتی وزیراعظم اپنے منہ میاں مٹھو بنے ہوئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم دنیا کا دل تو کیا جیتتے اپنے ہی عوام کی نظروں میں گر گئے۔ مودی نے ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے دورہ کے موقع پر اپنی ماں کے برتن دھونے کا واقعہ بڑے فخر سے سنایا لیکن بھارتی جنتا کو یہ ایک آنکھ نہ بھایا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے ان کا سر شرم سے جھکا دیا۔ بھارتی میڈیا نے بھی نریندرر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ مودی کی یو این یاترا ناکام قرار دے دی۔ کانگریس کے رہنما آنند شرما کا کہنا تھا کہ نریندر مودی عوام کے پیسے سے بیرون ملک گئے۔ وہ ملک کی نمائندگی کے بجائے اپنی تعریفوں کے پل باندھنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے دورے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ نیویارک میں مظاہرین نے مودی سے ہاتھ ملانے پر فےس بک کے بانی مارک زوکر برگ کو ہینڈ سینیٹائزر کاتحفہ بھیج دیا۔ غےر ملکی مےڈےا کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے کارناموں کیخلاف نیویارک میں مظاہرین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سینیٹائزر کا تحفہ اسلئے دیا گیا ہے تاکہ، زوکربرگ مودی وائرس سے محفوظ رہیں اور مودی کے ہاتھ خون میں رنگے ہیں۔