2ٹرینیں آمنے سامنے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا

2ٹرینیں آمنے سامنے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا
2ٹرینیں آمنے سامنے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) سانگلا ہل میں ریلوے عملہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے2 تیز رفتار ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر آمنے سامنے آگئیں، شالیمار ایکسپریس کے ڈرائیور کی حاضر دماغی سے ٹرینیں بہت بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو سانگلاہل سے تھرو کیا گیا، سامنے سے سرگودھا سے لاہور جانے والی ٹرین بھی آﺅٹر سگنل کے قریب پہنچ گئی، شالیمار ایکسپریس کے ڈرائیور نے سامنے سے مین لائن پر ٹرین کو آتے دیکھ کر سٹیشن کراس کرکے پھاٹک غربی پر ٹرین کو روک لیا، سرگودھا ایکسپریس کے ڈرائیور نے بھی ٹرین کو آﺅٹر سگنل پر روک لیا، مسافروں نے سجدہ شکر ادا کیا، ریلوے انتظامیہ نے ٹرینوں کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا، ابتدائی معلومات کے مطابق کنٹرولر فیصل آباد نے ٹرینوں کو دونوں سٹیشنوں سے روانہ کیا۔

مزید :

ننکانہ صاحب -